متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ چالان بروقت نہ ملنے پر پہلا چالان معاف کروانے کی سہولت سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکا، واقعے کو تقریباً تین ماہ گزر گئے، چالان جمع کروانے کا وقت بھی گزر گیا، چالان جمع نہ ہونے پر ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس بھی آگئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹریفک پولیس کے ای چالان میں خامیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، 29 اکتوبر 2025ء کو جاری ہونے والا ای چالان تاحال شہری کے گھر نہیں پہنچا۔ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو جاری ای چالان تا حال شہری کے گھر ہی نہیں پہنچ سکا، شہری کا کہنا ہے کہ چالان اوور اسپیڈ پر 10 ہزار روپے کا بلوچ کالونی پل پر کیا گیا، میں نے ایپلیکیشن پر چیک کیا تو 29 اکتوبر کا چالان موجود تھا۔ شہری کا کہنا ہے کہ مجھ سے ٹریفک پولیس نے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا، میں نے از خود ہی ایپ سے چالان چیک کیا تو یہ انکشاف ہوا، اوور اسپیڈ پر چالان کیا گیا مگر 29 اکتوبر کو اسپیڈ لمٹ کے بورڈ بھی آویزاں نہیں تھے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ چالان بروقت نہ ملنے پر پہلا چالان معاف کروانے کی سہولت سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکا، واقعے کو تقریباً تین ماہ گزر گئے، چالان جمع کروانے کا وقت بھی گزر گیا، چالان جمع نہ ہونے پر ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس بھی آگئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہری کا کہنا ہے کہ چالان جمع

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا