data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260117-08-20

 

 

حیدرآباد( نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکنوکریٹس پر مبنی حکومت بنانے کی باتیں آئین کیخلاف ہے، ہم یہ حکومت بننے نہیں دیں گے، سندھ کے حقوق کے خلاف سازش کی گئی تو پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی۔وہ حیدرآباد میں ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ سندھ میں نیا صوبہ کبھی نہیں بنے گا،سندھ کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، الیکشن کے ذریعے عوام کی حکمرانی قائم ہو کسی اور سازش سے ٹیکنوکریٹس حکومت نہیں بننے دی جائے گی ، نئے صوبے بنانے اور این ایف سی میں کٹوٹی کی باتیں کی جارہی ہیں یہ کسی کی خام خیالی ہوسکتی ہے۔این ایف سی میں صوبے کے حصے سے کٹوتی نہیں کرنے دینگے، سندھ کے حقوق کے خلاف سازش کی گئی تو پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کو  اوگرا میں نمائندگی نہیں دی جا رہی ہے، پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی اس متعلق بھرپور آواز اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہماری اور عوام کی کوئی بات نہیں مانتا تو ہم سے زیادہ آنکھیں دکھانے والا کوئی نہیں ہوگا۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو ایٹم بم دیا تو بینظیر بھٹو نے میزائیل ٹیکنالوجی دی۔ ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کو بہتر سمت میں چلانے کیلیے ملک کو متفقہ آئین دیا آئین اور ملک میں جمہوریت کیلیے پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے جانیں دی اور پھانسی، تشدد اور کوڑے کھائے ، بینظیر بھٹو نے قید کی صعوبتیں برداشت کیں مگر ہمت نہیں ہاری۔ ایم آرڈی کی تحریک میں سندھ نے مقابلہ کیا اور عوام کی طاقت سے بینظیر بھٹو کو وزیراعظم بنایا عوام اور صوبے کے حقوق کیلیے بلاول زرداری میدان میں کھڑا ہے۔

 

 

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی سندھ کے کے حقوق

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو