پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، گورننگ کونسل کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا رواں برس 26 مارچ سے ہوگا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تمام 8 فرنچائزز کے نمائندگان کے علاوہ پی سی بی اور پی ایس ایل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ کا کپتان کون ہوگا؟ حمزہ مجید نے بتادیا
اجلاس کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی اور تمام شرکا نے سیالکوٹ اور حیدرآباد کی نئی ٹیموں کے مالکان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم کو نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کے انعقاد پر بھی مبارکباد دی گئی، جسے لیگ کی ترقی اور ارتقا کی واضح علامت قرار دیا گیا۔
اجلاس کے دوران مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا، جن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا شیڈول، کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے، پلیئر آکشن یا آکشن اور ڈرافٹ کے امتزاج پر مشتمل منفرد نظام ’ڈراکشن‘ کو اپنانے، اور براہِ راست سائننگز کھولنے کے آپشن شامل تھے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نئی پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان سے ملاقات، کامیاب بولی پر مبارکباد
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا آغاز جمعرات، 26 مارچ سے ہوگا، جس کے ساتھ شائقین، کھلاڑی اور تمام اسٹیک ہولڈرز لیگ کے ایک نئے دور میں داخل ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو ہفتے کے روز ایجنڈا آئٹمز پر مزید غور کرے گا، جس کے بعد ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیک ہولڈرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی محسن نقوی ورکنگ گروپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیک ہولڈرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی محسن نقوی ورکنگ گروپ ایچ بی ایل پی ایس ایل پی سی بی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔