کوسٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جا رہی تھی تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ درہ آدم خیل کے علاقے بازی خیل کے قریب ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جا رہی تھی تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں درہ آدم خیل ویلفیئر اسپتال قاسم خیل منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی شناخت 26 سالہ بلال، 33 سالہ سلیمان، 34 سالہ بلال، 34 سالہ ارسلان اور 25 سالہ ظاہر خان کے نام سے کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی