data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) 13 سالہ مدرسہ طالب علم سے مبینہ زیادتی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج عدالت نے ملزم کا دو روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔نیو سول اسپتال میرپورخاص میں مدرسہ کے طالب علم 13 سالہ عبدالقادر کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص محمد ہاشم بلیدی کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف بچے کے والد جاڑوں مری کی مدعیت میں اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن میں زیر دفعہ 377 B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے متاثرہ بچے اور ملزم کا رات گئے سول اسپتال سے ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کامران ہالیپوٹو نے میڈیکل کروایا ملزم محمد ہاشم نے اپنے مؤقف میں کہا کہ واقع 10 سال سے یہاں سول اسپتال میں 10 ہزار روپے ماہانہ پر پڑھا رہے ہیں یہ بچہ ان کے پاس پہلے بھی پڑھ کر گیا تھا اور وہ خود ان کے پاس چل کر آیا میں نے زیادتی نہیں کی جبکہ بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ ملزم پہلے بھی بچوں کے ساتھ مبینہ بدفعلی کرچکا ہے گرفتار ملزم کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا جہاں معزز عدالت نے ملزم کا دو روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا عدالت کے باہر ملزم نے میڈیا کو بتایا مجھ پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے میڈیکل میں تمام چیزیں واضح ہو جائیں گی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا