پنجاب میں معیاری اور سستی اشیا کی ہوم ڈیلیوری کا پہلا اوربے مثال پراجیکٹ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
پنجاب کے 35شہروں کے 46سہولت بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری جاری ہت جبکہ عوام کو گھر کی دہلیز پر تین لاکھ 12ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل کی گئی۔
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے 13 اشیائے خوردونوش کی فراہمی کی گئی۔
پی ایس بی اے فری ہوم ڈیلیوری کے لئے13 بنیادی اشیائے خوردونوش کے نرخ ڈی سی نوٹیفائیڈ ریٹ سے بھی کم مقرر کیے گئے جبکہ عوام کو ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت ڈی سی ریٹ 7 فیصدتک کم نرخ پر 13اشیائے خوردونوش ملنے لگیں۔
عوام کو فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے استعمال پر سات فیصد تک بچت اور ڈیلیوری بھی فری
فری ملتی ہے۔ ہوم ڈیلیوری کے ذریعے آلو، پیاز، ٹماٹر، کدو، لہسن،سیب، کیلا،کھجور، لیموں، امرود اور تربوز آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔
سہولت بازار فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے دال چنا، بیسن، آٹا اور چینی بھی آرڈر کی جاسکتی ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اثرات کسی صورت عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے یہ ہمارا عزم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فری ہوم ڈیلیوری
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔