City 42:
2026-07-24@05:32:28 GMT

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ,متعدد موٹرویز بند

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

سٹی42: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے پیش نظر موٹروے کے مختلف سیکشنز کو حفاظتی اقدامات کے تحت ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹرویز کی بندش کے باعث ٹریفک کا دباؤ قومی شاہرات پر منتقل ہو گیا ہے، جہاں موٹروے پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو (M-2) لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم تھری (M-3) فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک کے لیے بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون (M-11) پر بھی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔

خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہرات پر دھند کا پیٹرن تبدیل ہو چکا ہے اور دھند ٹکڑوں کی صورت میں موجود ہے، جو ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ایسے حالات میں اچانک حدِ نگاہ کم ہونے کا خدشہ رہتا ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، بدبخت باپ نے اعترافِ جرم کرلیا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 موٹروے پولیس کے لیے

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل