روسی صدر پیوٹن کی ایران معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ثالثی کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران سے متعلق معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
کریملن کے ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے نیتن یاہو سے بات چیت کے دوران ایران اور مجموعی طور پر مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس دوران ایران کے معاملے پر روسی ثالثی کی پیشکش بھی کی۔
کریملن کے مطابق صدر پیوٹن خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدر پیوٹن نیتن یاہو
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔