پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی بات چیت، خطے میں امن و استحکام پر زور
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے اہم بات چیت کی، جس میں ایران اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا اور دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Iran’s Foreign Minister Seyed Abbas Araghchi @Araghchi.
They discussed the current situation in Iran and the wider region. DPM/FM expressed hope for peace and stability, and both sides… pic.twitter.com/QTmXUYKpP2
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 17, 2026
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات کی۔ اس دوران ایران میں جاری مظاہروں اور امریکی دھمکیوں کے تناظر میں خطے میں کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات کے امور پر مشاورت جاری رہنی چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ مشاورتی رابطے جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک ایران سیاسی مشاورت: تجارت سمیت اہم معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب ایران میں عوامی مظاہرے جاری ہیں اور امریکی دھمکیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہیں، جس پر پاکستان اور ایران نے مشترکہ طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن قائم رکھنے پر زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار ایران پاک ایران پاکستان عراقچی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ایران پاک ایران پاکستان عراقچی
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔