لاہور میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن درہم برہم
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور:
موسم کی خرابی اور شدید دھند نے فضائی آپریشن درہم برہم کرکے رکھ دیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی 25 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ تین منسوخ کردی گئیں۔
دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں کو جہاز سے اتار لیا گیا، جہاز سے اتارے جانے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا، عمرہ زائرین بھی مشکلات کا شکار رہے۔
کراچی ابو ظہبی شارجہ جدہ مدینہ منورہ دبئی ریاض استنبول دوحہ جانے اور آنے والی پروازیں دو سے پندرہ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
سکیورٹی کلئیرنس کی طویل قطاروں کی وجہ سے درجنوں مسافر وں کی پروازیں نکل گئیں، پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز نے مسافروں کو پروازوں کی معلومات لیکر ائیرپورٹ آنے کی ہدایت کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔