چِرنجیوی کی فلم نے 4 دن میں 200 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ساؤتھ انڈین سپر اسٹار چِرنجیوی کی بڑی اسکرین پر شاندار واپسی فلم ’مانا شنکر وراپرساد گارو‘ نے ریلیز کے محض چار دن میں عالمی سطح پر 200 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر کے ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم کو شائقین کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
جمعے کے روز فلم کے ہدایتکار انیل روی پُوڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلم کی بلاک بسٹر کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انیل روی پُوڈی کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر میں وہ چِرنجیوی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں جبکہ پس منظر میں 200 کروڑ کا ہندسہ نمایاں طور پر درج ہے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انیل روی پُوڈی نے لکھا کہ یہ تو بس پہلا پاور پلے ہے، باس فرنٹ کلیکشن فیسٹیول کے ساتھ بیٹنگ کر رہے ہیں، اور ناظرین کو انہوں نے ہاتھ جوڑ کر خراجِ تحسین پیش کیا۔
ادھر ایک روز قبل فلم کی کامیابی کے جشن کے موقع پر کاسٹ اور کریو نے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ انیل روی پُوڈی نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک یادگار رات تھی جہاں پوری ٹیم کے ساتھ ’میگا بلاک بسٹر ایم ایس جی‘ کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ انہوں نے رام چرن تیجا کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو اس تقریب کا حصہ بنے اور اسے پوری ٹیم کے لیے ناقابلِ فراموش بنا دیا۔
یہ کامیابی کی تقریب چِرنجیوی کی جانب سے حیدرآباد کے علاقے جوبلی ہلز میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی، جہاں فلم میں مختصر کردار ادا کرنے والے اداکار وینکٹیش بھی موجود تھے۔
’مانا شنکر وراپرساد گارو‘ کی برق رفتار کامیابی نے نہ صرف چِرنجیوی کی اسٹار پاور کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے بلکہ فلم کو رواں سال کی بڑی بلاک بسٹر فلموں میں بھی شامل کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انیل روی پ وڈی چ رنجیوی کی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار