فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فضائی سرگرمیوں کے دوران ایک خطرناک واقعہ پیش آیا ، جہاں اسرائیلی فضائیہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر آبادی کے قریب گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ مغربی کنارے کے علاقے گوش اتزیون میں پیش آیا جہاں رہائشی آبادی موجود ہے اور ہیلی کاپٹر گھروں سے چند میٹر کے فاصلے پر زمین سے ٹکرایا۔ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر یانشوف ماڈل سے تعلق رکھتا تھا، جو اس سے قبل خراب موسمی حالات کے باعث ہنگامی طور پر اتزیون بریگیڈ کے زیر انتظام علاقے میں اتار لیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق خراب موسم اور تکنیکی مسائل کے باعث ہیلی کاپٹر کو پرواز کے قابل نہیں سمجھا گیا، جس کے بعد اسے دوسرے ہیلی کاپٹر کی مدد سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جب خراب ہیلی کاپٹر کو ایک دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹوئنگ کے عمل میں لایا گیا تو دورانِ پرواز اچانک استعمال ہونے والا ہارنس الگ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر فضا میں توازن برقرار نہ رکھ سکا اور تیزی سے نیچے آ گرا اور تباہ ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں کوئی عملہ یا فوجی سوار نہیں تھا، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حادثہ رہائشی علاقے میں پیش آنے کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔