data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متحدہ عرب امارات میں آج جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں پر مشتمل ایک خصوصی فضائی مارچ منعقد کیا جا رہا ہے جو چار سال قبل حوثیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کی یاد میں ترتیب دیا گیا ہے۔

اس فضائی مارچ کا مقصد قومی یکجہتی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

فضائی مارچ میں جدید جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے جو ابوظبی سے پرواز کا آغاز کریں گے اور متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے گزریں گے۔ عوام کو فضائی مارچ کے دوران غیر معمولی فضائی سرگرمی نظر آ سکتی ہے۔

دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتے کے روز صبح 11 بجے قومی ترانے کی آواز پر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

یہ فضائی مارچ اس میزائل حملے کی یاد میں کیا جا رہا ہے جس میں حوثیوں نے عرب امارات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں ایک پاکستانی محنت کش معمور خان بھی شامل تھے۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ مارچ قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور قومی عزم کے اظہار کی علامت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی یاد

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی