اسلام آباد (وقار عباسی /وقائع نگار+ خبرنگار+ این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن پر دستخط کر کے پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان اور عامر ڈوگر کے حوالے کر دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے آغاز ہی میں کہہ دیا کہ  آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔ انہوںنے عامر ڈوگر سے کہا آپ میرے چیمبر آئیں، آپ کو نوٹیفکیشن دینا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا باضابطہ اعلان کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پارٹی کا وفد سپیکر آفس پہنچا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شہرام ترکئی، علی اصغر خان، جنید اکبر اور جمال احسن خان شامل تھے۔ سپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پر اپوزیشن رہنماؤں کو بلایا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ہمارا حق تھا ، اپوزیشن لیڈر کی نشست 7 اگست سے خالی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی رہنمائی سے ایوان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا‘ انہیں بھی مشاورت کی دعوت دی جائے گی۔ واضح رہے  ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔ پی ٹی آئی کے 70 سے زائد اراکین کے دستخطوں سے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمن نے قائد حزب اختلاف سے رابطہ کیا۔ انہوں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر مباک باد دیتے ہوئے کہا آپ کا مشکل وقت میں قائد حزب اختلاف ہونا نیک شگون ہے۔ جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا حکومتی پارٹیوں اور سپیکر قومی اسمبلی نے دو سال میں پہلی بار ایک جمہوری فیصلہ کیا ہے۔ یقیناً محمود خان پارلیمنٹ کی سپریمیسی، آئین کی عملداری کیلئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس سمیت کئی بل ایوان میں پیش کئے گئے۔ اجلاس کے دوران پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس ‘ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، درآمدات و برآمدات ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل، لائف انشورنس نیشنل لائیزیشن ترمیمی بل ‘ برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازعہ جاتی تصفیہ ترمیمی بل اور علاقہ دارالحکومت اسلام آباد ملکیت و انتظام بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے۔ تمام بلز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے۔علاوہ ازیںاجلاس میں شرمیلافاروقی کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرورنے ایوان کو بتایا کہ امریکا کیلئے پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے، اتحاد ائیرلائینز کے ساتھ کو شیئرنگ کا ہمارا نظام  میچ نہیں کررہا۔ وزیرمملکت برائے خزانہ  بلال اظہرکیانی نے ایوان کو بتایا پی آئی اے کی نجکاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا اہم قدم ہے، نجکاری کا عمل صاف اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا ہے ، کابینہ  کمیٹی برائے نجکاری اورنجکاری کمشن نے تمام متعلقہ ضوابط کی پابندی کی ہے‘ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بولی کا عمل لائیو دکھایا گیا۔ انہوں نے کہا نجکاری کے بعد پی آئی اے کی کارگردگی میں بہتری آئے گی۔ آغا رفیع اللہ کے سوال پر انہوں نے کہا پی آئی اے کے آپریشنز کی نجکاری کی گئی ہے، روزویلٹ ہوٹلز اور دیگراثاثے اس کا حصہ نہیں تھے۔ نجکاری سے حاصل کردہ فنڈز کا بیشتر حصہ پی آئی اے کی بہتری اور استعداد میں اضافہ کیلئے استعمال ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے عملہ اور سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وٹس ایپ ہیکنگ اور جعلی وفراڈ کالز کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ فائروال کا مقصد اظہار رائے کی آزادی کو روکنا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ این سی سی آئی کے صرف 15سٹیشنز ہیں اور عملہ بھی کم ہے، اگلے سال تک این سی سی آئی کے 64سینٹربنائے جائیں گے، یہ ادارہ ای آفس کے طریقہ کارکے مطابق کام کرے گا۔ سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ کی تعریف کی۔ انہوں نے  کہاکہ وزیرمملکت نے  تمام سوالات کے اچھے اور جامع جواب دئیے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی کو سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر پی ا ئی اے کی بیرسٹر گوہر اجلاس میں پی ٹی ا ئی انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا

فائل فوٹو

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔

کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔

پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔

جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس