Jasarat News:
2026-07-24@02:35:09 GMT

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کو، اوپن آکشن فارمولے پر غور

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے انعقاد سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں 26 مارچ کو ایونٹ کے آغاز پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں لیگ کے مستقبل، کھلاڑیوں کے انتخاب اور ریٹینشن فارمولے سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے فرنچائز مالکان کے سامنے یہ تجویز رکھی کہ پی ایس ایل میں ڈرافٹ سسٹم کے بجائے اوپن آکشن فارمولے کو اپنایا جائے۔ چیئرمین کا مؤقف تھا کہ نیلامی کے اس نظام سے کھلاڑیوں کو مالی طور پر زیادہ فائدہ پہنچے گا اور لیگ میں شفافیت کے ساتھ ساتھ مقابلے کا معیار بھی مزید بہتر ہو سکے گا۔

گورننگ کونسل کے اجلاس میں دونوں نئی شامل ہونے والی ٹیموں کے مالکان بھی شریک ہوئے، جنہوں نے مختلف معاملات پر اپنی آرا پیش کیں۔ اجلاس میں ابتدائی طور پر 23 مارچ کو افتتاح کی تجویز زیر غور آئی تھی، تاہم بعد ازاں تمام اراکین نے 26 مارچ کی تاریخ پر اتفاق کر لیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد لیگ کے ڈھانچے میں کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن آکشن فارمولے پر فرنچائزز کے درمیان مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ کچھ ٹیم مالکان اس نظام کے حق میں نظر آئے جب کہ دیگر نے روایتی ڈرافٹ سسٹم کو ہی بہتر قرار دیا۔ اسی طرح کھلاڑیوں کی ریٹینشن کے معاملے پر بھی اختلافات سامنے آئے ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت ہر ٹیم کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہے، تاہم دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد اس نظام پر نظر ثانی ضروری سمجھی جا رہی ہے۔

پی سی بی کی خواہش ہے کہ ہر ٹیم کو 3 کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت دی جائے جب کہ نئی فرنچائزز صفر ریٹینشن کے حق میں ہیں اور پرانی ٹیمیں 5 کھلاڑی برقرار رکھنے کی خواہاں ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان معاملات پر مزید مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ گزشتہ اجلاس میں 6 فرنچائزز کے نمائندے آن لائن شریک ہوئے جبکہ 2 فرنچائزز کے نمائندے بالمشافہ اجلاس میں موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت