شنگھائی تعاون تنظیم کا ایران میں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
شنگھائی تعاون تنظیم کا ایران میں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم نے اپنے ایک بیان میں ایران میں حالیہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں عا م شہریوں اور سکیورٹی اہلکار وں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور کئی افراد کے زخمی ہو نے کے ساتھ ساتھ شہروں میں بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ تنظیم نے ایران کی حکومت اور عوام سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے
۔بیان میں کہا گیاہے کہ ایران پر یکطرفہ پابندیاں قومی اقتصادی استحکام کو سنگین طور پر خطرے میں ڈالتی ہیں، لوگوں کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ایران کی حکومت کی سماجی و اقتصادی ترقی کی ضمانت دینے کی صلاحیت کو معروضی طور پر کمزور کرتی ہے۔بیان میں یہ بھی کیا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتی ہے، تمام ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام کے اصول کو مستقل طور پر برقرار رکھتی ہے، بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا طاقت کی دھمکی کی مخالفت کرتی ہے، اور موجودہ صورت حال کے پرامن سیاسی حل پر زور دیتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا پانی کو سٹریٹجک ہتھیار بنانا بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے: امریکی جریدہ جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات کے لیے ٹونی بلیئر اور امریکی فوجی سربراہ کا تقرر ایران میں پرامن احتجاج کو صیہونی مسلح دہشت گردی کے ذریعے تشدد میں بدلا گیا،ایرانی وزارت خارجہ بین الاقوامی تعاون انسانیت کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتن غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت 12فلسطینی شہید ہو گئے مقبوضہ کشمیر: بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ لانے والے سفارتکاروں کو مراعات دی جائیں گی، ازبک صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون تنظیم ایران میں کا اظہار
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔