کوہستان کرپشن اسکینڈل: جے یو آئی سے تعلق رکھنے والا ملزم ایبٹ آباد سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق ملزم امیر زیب کو ایبٹ آباد سے حراست میں لیا گیا، جس کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے بتایا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو کے حوالے کر دیا۔ نیب کے مطابق دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں 35 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی تھی۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو دوبارہ 27 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے، جہاں تفتیشی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔