پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر: ہمارا مینڈیٹ دو بار چوری ہوا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے ہری پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مینڈیٹ ایک نہیں بلکہ دو بار چوری کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ دوبارہ نہیں جانے دیں گے اور گزشتہ تین سال سے ہر جگہ تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا کہ ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ جاری رہے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہ دیں اور ساتھ ہی کہا کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی گڈ گورننس، امن و امان اور عوامی فلاح کے لیے کام کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔