جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہیکہ جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، بدقسمتی سے سیاست کا معیار ایک دوسرے پر تنقید تک رہ گیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سائبرنائف سیعلاج مفت فراہم کررہی ہے، سندھ حکومت دنیا میں واحد ہے جو سائبر نائف سے مفت علاج فراہم کررہی ہے، بلاول بھٹو نے بتایا سائبر نائف کے ذریعے محض 11 ممالک میں علاج ہوتا ہے، دنیا میں سائبر نائف کے ذریعے لاکھ لاکھ ڈالرز سے علاج ہوتا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کیسرکاری اسپتالوں میں گزشتہ سال 29 لاکھ افراد کے مفت علاج کییگئے، این آئی سی وی ڈی میں سندھ کیعلاوہ دیگر صوبوں کے 56 فیصد مریض دل کے امراض کا علاج کراتے ہیں، 2022 میں آنے والے سیلاب سے سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہم 21 لاکھ گھر بنانے جا رہیہیں، ہم کروڑوں لوگوں کو مفت گھر بنا کر دے رہیہیں، یہ ریکارڈ ہے، کم مدت میں مینگروز کیدرخت لگائے گئے، دو بار گنیز ریکارڈ قائم ہوا۔
سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تھر کے انفرا اسٹرکچر کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کرچکی ہے، تھر کے کوئلے سے بننے والی بجلی پورے ملک کو فراہم کی جا رہی ہے، ماہرین کے مطابق ملک میں سستی ترین بجلی کوئلے سے بنائی جاسکتی ہے، تھر میں کوئلے کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ بزنس کمیونٹی سندھ حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہے، شاہراہ بھٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے اسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے، پاکستان میں انویسٹرز بھی آرہیہیں اور سرمایہ کاری بھی ہورہی ہے، منفی سوچ کے ساتھ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، 2024 میں وزیراعلی سندھ نے سندھ وژن کے بارے میں آگاہ کیا تھا، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیاکو معلوم ہوکہ پاکستان میں کیا کیا مواقع موجود ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا افغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا ایس ایم تنویر کا قومی معیشت کی تنزلی سے متعلق موقف حقائق کی عکاسی ہے، زاہد اقبال چوھدری مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے چار روزہ غیرملکی دورے پر روانہ ہونگے مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کیلئے خطر ناک ہے، امجد علی خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن سندھ حکومت
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔