جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ایک بار بار پھر ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ کا روسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے روسٹر جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے تاحکم ثانی ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری کیا جس کے مطابق پیر سے چار ڈویژن اور سات سنگل بینچ دستیاب ہوں گے ۔
روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگا، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا جو صرف ٹیکسز سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیںاسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے بغیر قانونی پراسس گرفتاری کو اغوا قرار دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ: خواجہ آصف کیخلاف کیس کی جلد سماعت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست منظور
جسٹس طارق جہانگیری کے اہم انکشافات، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر مس کنڈکٹ کا الزام
روسٹر کے مطابق تیسرے ڈویژن یبنچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہوں گے جبکہ چوتھے ڈویژن بنچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف شامل ہوں گے۔
رسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سنگل بنچ نہیں ہوں گے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ایک بار بار پھر ختم کردیا گیا۔
روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پہلے ہی رخصت پر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کے مطابق اور جسٹس ہوں گے
پڑھیں:
سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی سزا کے خلاف اپیل اور دیگر متعلقہ اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کی، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔
سماعت کے دوران شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل چوہدری عبدالعزیز جبکہ مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا فریقین دلائل کے لیے تیار ہیں جس پر دونوں جانب کے وکلا نے آمادگی ظاہر کی، بعد ازاں وکیل چوہدری عبدالعزیز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں ایاز امیر ابتدا ہی میں کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے اور اس حکم کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا تھا تاہم اس وقت ان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔
عدالت نے آئندہ تاریخ کے حوالے سے فریقین سے رائے طلب کی جس پر رضوان عباسی نے سماعت آئندہ ہفتے یا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔
اسلام آباداسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ...
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022ء میں سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔