سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر دیگر صوبے بھی سندھ کی طرز پر کارکردگی دکھائیں تو ملک بہت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر کے مریضوں کو مکمل طور پر مفت علاج فراہم کر رہی ہے اور یہ سہولت دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد مثال ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مطابق سائبر نائف کے ذریعے علاج صرف 11 ممالک میں دستیاب ہے، جہاں اس پر لاکھوں ڈالر خرچ آتا ہے، جبکہ سندھ حکومت یہ علاج عوام کو بلا معاوضہ فراہم کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ برس 29 لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا، جبکہ این آئی سی وی ڈی میں علاج کرانے والے مریضوں میں سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کا تناسب 56 فیصد ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے طبی ادارے پورے ملک کے عوام کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ ملکی سیاست کا معیار اب عملی کام کے بجائے محض ایک دوسرے پر تنقید تک محدود ہو چکا ہے۔

انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس آفت سے سندھ میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، تاہم حکومت نے بحالی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا اور 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا، جس کے تحت کروڑوں افراد کو مفت مکانات فراہم کیے جا رہے ہیں، جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

سینئر وزیر نے ماحولیاتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں مینگروز کے درخت لگانے کے منصوبے پر غیر معمولی پیش رفت ہوئی اور اس حوالے سے دو مرتبہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے تھر کے انفرااسٹرکچر پر اب تک ایک ارب ڈالر خرچ کیے ہیں، جبکہ تھر کے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کو فراہم کی جا رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پرائیویٹ بزنس کمیونٹی سندھ حکومت کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جبکہ شاہراہ بھٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے، پاکستان میں سرمایہ کار آ رہے ہیں اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم منفی سوچ کے ساتھ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2024 میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ وژن کے ذریعے صوبے کے ترقیاتی روڈ میپ سے آگاہ کیا تھا، اور حکومت چاہتی ہے کہ دنیا بھر کو معلوم ہو کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور ترقی کے کتنے وسیع مواقع موجود ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سندھ حکومت کہ سندھ نے کہا رہی ہے کہا کہ

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن