جس طرح سندھ نےکارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، بدقسمتی سے سیاست کا معیار ایک دوسرے پر تنقید تک رہ گیا ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سائبرنائف سےعلاج مفت فراہم کررہی ہے، سندھ حکومت دنیا میں واحد ہے جو سائبر نائف سے مفت علاج فراہم کررہی ہے، بلاول بھٹو نے بتایا سائبر نائف کے ذریعے محض 11 ممالک میں علاج ہوتا ہے، دنیا میں سائبر نائف کے ذریعے لاکھ لاکھ ڈالرز سے علاج ہوتا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کےسرکاری اسپتالوں میں گزشتہ سال 29 لاکھ افراد کے مفت علاج کیےگئے، این آئی سی وی ڈی میں سندھ کےعلاوہ دیگر صوبوں کے 56 فیصد مریض دل کے امراض کا علاج کراتے ہیں، 2022 میں آنے والے سیلاب سے سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہم 21 لاکھ گھر بنانے جا رہےہیں، ہم کروڑوں لوگوں کو مفت گھر بنا کر دے رہےہیں، یہ ریکارڈ ہے، کم مدت میں مینگروز کےدرخت لگائے گئے، دو بار گنیز ریکارڈ قائم ہوا۔سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تھر کے انفرا اسٹرکچر کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کرچکی ہے، تھر کے کوئلے سے بننے والی بجلی پورے ملک کو فراہم کی جا رہی ہے، ماہرین کے مطابق ملک میں سستی ترین بجلی کوئلے سے بنائی جاسکتی ہے، تھر میں کوئلے کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ بزنس کمیونٹی سندھ حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہے، شاہراہ بھٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے اسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے، پاکستان میں انویسٹرز بھی آرہےہیں اور سرمایہ کاری بھی ہورہی ہے، منفی سوچ کے ساتھ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، 2024 میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ وژن کے بارے میں آگاہ کیا تھا، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیاکو معلوم ہوکہ پاکستان میں کیا کیا مواقع موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن سندھ حکومت
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔