پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس بار نئے ریکارڈز قائم نہ ہو سکے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ہفتہ وار کاروبار کے دوران تیزی کے باعث حصص کی مالیت 2 کھرب 6 ارب 81 کروڑ 31 لاکھ 54 ہزار 784 روپے بڑھ گئی، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 209 کھرب 74 ارب 90 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 561 روپے ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا ایران کشیدگی اور بھاری لیوریج پوزیشنز کے باعث گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مزید نئے ریکارڈز قائم نہ ہو سکے اور انویسٹرز کے محتاط طرز عمل سے ہفتہ بھر اتارچڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات پر دو سیشنز تیزی سے انڈیکس کی 185000 پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔ معاشی اشاریوں میں بہتری، مثبت فنڈامینٹلز کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا، تاہم دفاعی مصنوعات کے برآمدی معاہدوں سے سینٹیمنٹس مثبت رہے۔ ہفتہ وار کاروبار کے 3 سیشنز میں مندی، جبکہ 2 سیشنز میں تیزی رہی۔ انشورنس، میوچل فنڈز، انفرادی انویسٹرز کی خرید وفروخت سرگرمیاں نمایاں رہیں جبکہ لیکویڈٹی کی مسلسل آمد سے مارکیٹ مستحکم رہی۔ ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند سطح 185209 پوائنٹس، جبکہ کم ترین سطح 180590 پوائنٹس رہی۔ افراط زر، کرنٹ اکاؤنٹ قابو میں رہنے سے سینٹیمنٹس مثبت رہے، ایکسپلوریشن، بینکنگ، سیمنٹ سیکٹر میں نمو کی پیشگوئی کاروبار پر اثرانداز رہی۔
ریکوڈک مائننگ میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھنے کی توقعات سے انویسٹر مورال بلند رہا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران تیزی کے باعث حصص کی مالیت 2 کھرب 6 ارب 81 کروڑ 31 لاکھ 54 ہزار 784 روپے بڑھ گئی، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 209 کھرب 74 ارب 90 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 561 روپے ہوگیا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران تیزی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 689.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہفتہ وار کاروبار کے پوائنٹس بڑھ کر پر بند ہوا کے باعث
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند