Daily Pakistan:
2026-07-24@02:02:12 GMT

جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، لاہورکی نجی سوسائٹی میں نکاح کی پروقار تقریب ہوئی ، حق مہر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے طے پایا۔

مریم نواز بہو لے کر جاتی  امرا پہنچ گئیں، دلہے کی گاڑی میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف آگے بیٹھے، شادی کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف،  حمزہ شہباز،  سلمان شہباز،  حسن نواز اور حسین نواز بھی شریک تھے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،  رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق  سمیت دیگرمہمانوں نے شرکت کی اور شادی کی مبارک باد دی۔ بارات کے شادی ہال پہنچنے پر شیخ روحیل اصغر نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملک بھر میں رواں سال کے آغاز سے سولر پینلز کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ

ولیمے کی تقریب 18 جنوری کو جاتی امرا میں ہوگی ،جس میں آٹھ سو سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔جنید صفدر کی شادی کیلیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جنید صفدر کی شادی   روحیل اصغر کی پوتی سے ہوئی ہے، گزشتہ شب جاتی امرا میں مہندی کی تقریب ہوئی تھی۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن