Jang News:
2026-07-24@06:18:40 GMT

اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے ارکان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے ارکان گرفتار


فائل فوٹو 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے کئی ارکان گرفتار کرلیے، ملزمان سے اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈز اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔

این سی سی آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران  گینگ کی مرکزی ملزمہ کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، نشاندہی پر اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی سے دیگر ارکان پکڑے گئے۔

کارروائی کے دوران کئی اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز اور دیگر مواد برآمد کیا گیا، گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر اے ٹی ایم کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا، ملزمان متاثرین کے بینک کھاتوں سے بھی نقد رقم نکالتے تھے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ منظم گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، ملزمہ پہلے سے اشتہاری ہے اور مختلف مقدمات میں مطلوب ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اے ٹی ایم

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار