اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے ارکان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے کئی ارکان گرفتار کرلیے، ملزمان سے اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈز اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔
این سی سی آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران گینگ کی مرکزی ملزمہ کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، نشاندہی پر اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی سے دیگر ارکان پکڑے گئے۔
کارروائی کے دوران کئی اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز اور دیگر مواد برآمد کیا گیا، گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر اے ٹی ایم کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا، ملزمان متاثرین کے بینک کھاتوں سے بھی نقد رقم نکالتے تھے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ منظم گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، ملزمہ پہلے سے اشتہاری ہے اور مختلف مقدمات میں مطلوب ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اے ٹی ایم
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔
ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔