نصیر آباد، رکن اسمبلی سنجے کمار کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
سنجے کمار کے مطابق بختیار آباد میں ڈاکوؤں نے انکا راستہ روکا، اور موبائل، نقد رقم سمیت قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی کے رکن و سنجے کمار کو بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ڈاکو رکن اسمبلی سے نقد رقم، موبائل اور اسلحہ لے کر فرار ہو گئے۔ بلوچستان اسمبلی کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی أمور سنجے کمار نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بھاگ ناڑی اور بختیارآباد کا دورہ کرکے واپس نصیرآباد جا رہے تھے۔ نوتال پولیس تھانہ کے دو کلو میٹر کے فاصلے پر ڈاکوؤں نے ہمیں روکا۔ مسلح ڈاکوؤں نے نقد رقم، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لئے۔ ہمارے گارڈز نے مسلح ڈاکوؤں سے ہاتھا پائی کی اور اسلحہ دینے سے انکار کیا۔ تاہم میرے کہنے پر گارڈز نے ڈاکوؤں کو اسلحہ دیا۔ اسلحہ نہ دینے کی صورت میں مسلح تصادم کا خطرہ تھا۔ کسی تصادم سے بچنے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے گارڈز نے اسلحہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈی آئی جی نصیر آباد کو کہوں گا کہ یہ جو روز بروز بڑھتی ہوئی بدامنی پھیلا رہی ہے، اس کو کنٹرول کریں۔ اس واقعے سے عام شہری آئے روز اس حدود میں داخل ہوتے ہیں اور ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکوؤں نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔