بیرون ملک روزگار کیلیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے اور سال 2025 میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار اور 499 پاکستانی روزگار کیلیے بیرون ملک گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ سمندر پار پاکستانی و ترقیِ انسانی وسائل کے نظام میں بہتری سے بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار اور تحفظ میں اضافہ ہوا۔

بیورو آف امیگریشن کی جانب سے بیرون ملک روزگار کے متلاشی افراد کی سہولت کاری کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزارت اوور سیز پاکستان کے مطابق گزشتہ سال بیرون ملک بجھوائے جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں  5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ سال 2025 ء میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 افراد  بیورو آف امیگریشن کی سہولت کاری سے بیرون ِملک ملازمت کیلیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق سال 2025 ء میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور ترسیلات زر 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت سمندر پار پاکستانی کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سال 2025 ء  میں تقریباً 40 ارب ڈالر بجھوائے گئے، جس سے ملکی معیشت ، زرمبادلہ کے ذخائر کو فائدہ جبکہ  اوورسیز پاکستانیوں کے بڑھتے کردار کی عکاسی ہوئی ہے۔

وزارت ِسمندر پار پاکستانی نے 2025ء کے دوران اٹلی، بیلاروس اور عراق کے ساتھ لیبر موبلٹی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ دوست ممالک کے ساتھ معاہدوں سے پاکستانی افرادی قوت کیلئے باعزت روزگار، ورکر ویلفیئر  اور محفوظ امیگریشن کی راہ ہموار ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کا پاکستان کے لیے تین سال کیلئے 10,500 کارکنوں کا کوٹہ مختص کرنا بڑی پیش رفت ہے، تقریباً 3,500 افراد سالانہ کا پہلا کوٹہ مبنی لیبر میکانزم ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کوٹہ مہمان نوازی ، ہیلتھ کیئر، زراعت اور شپ بریکنگ جیسے شعبوں میں پاکستانیوں کیلئے مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ قطر کے 19 سال بعد پاکستانی کارکنوں کیلئے ورک ویزوں کا اجرا ہونے سے خلیجی ممالک تک رسائی مزید وسیع ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ای-پروٹیکٹر سسٹم بھی متعارف کرایا ، جس کے نتیجے میں کارکردگی میں ناکامی پر 71 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز  کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔

اس اقدام سے شفافیت بڑھی ، بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو استحصال سے تحفظ ملا جبکہ وزارت نے معیاری پری ڈیپارچر اورینٹیشن پروگرام بھی نافذ کیا۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق کارکنان کو بیرون ِملک کام کے ماحول سے ہم آہنگ کرنے کیلئے  پہلی بار لازمی ویب بیسڈ سافٹ اسکلز ٹریننگ ماڈیول متعارف کرایا  جبکہ فلاحی اقدامات کے تحت شادی گرانٹ 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت کی جانب سے وفات گرانٹ بھی  8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی جبکہ وزارت نے 2025ء میں پہلا اوورسیز پاکستانی کنونشن منعقد کیا اور دوسرا کنونشن اپریل 2026 میں متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 اگست 2025 کو پہلی بار 16 بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے قانونی تحفظ کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق قوانین وفاق، پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں میں منظور کیے گئے۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام سے جائیدادی تنازعات کے حل میں تیزی آئے گی اس کے علاوہ اووسیز کارکنوں کیلیے حادثاتی موت اور معذوری انشورنس اسکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی حادثاتی موت کی صورت میں 20 لاکھ روپے کی انشورنس، جنازہ گرانٹ 50 ہزار اور لاش کی وطن واپسی کے اقدامات شامل ہیں، اس کے علاوہ انشورنس اسکیم کے تحت 20 لاکھ روپے تک کی کوریج، 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ اور لاش کی وطن واپسی کے اخراجات شامل کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق مہنگائی کے اثرات کے پیشِ نظر ریٹائرڈ ورکرز کیلئے ای او بی آئی کی کم از کم پینشن میں 15 فیصد اضافہ کے بعد 11 ہزار 500 کردی گئی، یہ اقدامات بیرون ملک باعزت روزگار کے فروغ، کارکنوں کے تحفظ اور قومی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کیے گیے ہیں۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سمندر پار پاکستانی اوورسیز پاکستانی اعلامیے کے مطابق پاکستانیوں کے پاکستانیوں کی اعلامیے میں کارکنوں کی فیصد اضافہ کی جانب سے بیرون ملک لاکھ روپے گیا ہے کہ کیے گئے کے لیے سال 2025

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف