Al Qamar Online:
2026-06-02@20:46:27 GMT

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT


اسلام آباد:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، اسپیکر نے گزٹ نوٹی فکیشن صدر اور وزیراعظم سیکریٹریٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ آغاز ہی میں اسپیکر نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔ اس موقع پر اسپیکر نے چیف وہپ کو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے اپنے چیمبر میں بلا لیا اور کہا کہ عامر ڈوگر آپ میرے چیمبر آئیں، آپ کو نوٹیفکیشن دینا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ اس کے علاوہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، درآمدات و برآمدات ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل، لائف انشورنس نیشنل لائیزیشن ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازع جاتی تصفیہ ترمیمی بل اور علاقہ دارالحکومت اسلام آباد ملکیت و انتظام بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے۔

تمام بلز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پارٹی کا وفد اسپیکر آفس پہنچا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر نے آج بلایا تھا، ہم نوٹی فکیشن لینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا حق تھا ، اپوزیشن لیڈر کی نشست 7 اگست سے خالی تھی۔

اسپیکر نے نوٹی فکیشن بیرسٹر گوہر کے حوالے کردیا، بیرسٹر گوہر نے اچکزئی کو مبارک باد پیش کی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے فارم پر ہم سب نے سائن کیے، محمود خان اچکزئی آج لیڈر آف اپوزیشن منتخب ہوگئے۔

دریں اثنا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹی فکیشن کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔

گزٹ نوٹی فکیشن وزیراعظم اور صدر سیکریٹریٹس، کابینہ اور وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزٹ نوٹی فکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ سمیت قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے متعلقہ شعبوں کو بھی بجھوایاجائے، گزٹ نوٹی فکیشن صدر، وزیراعظم سیکرٹریٹ سمیت 15 اداروں کو ارسال کیا جائے۔

امیر جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارک باد پیش کی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ کا اس مشکل وقت میں قائد حزب اختلاف ہونا ایک نیک شگون ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں گزٹ نوٹی فکیشن اپوزیشن لیڈر بیرسٹر گوہر اسپیکر نے نے کہا کہ میں پیش پیش کی

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب