data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اور گلبرگ ٹاؤن کے اشتراک سے موسمِ بہار کی آمد کے موقع پر دو روزہ فلاور شو کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ فلاور شو کا افتتاح ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی،نائب صدر ارشاد کھوکھر،سیکرٹری اسلم خان، خازن عمران ایوب،جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع اور سابق سیکرٹریز رضوان بھٹی اور شعیب احمد نے کیا۔اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی عبدالجبار ناصر، شیما صدیقی، فرید عالم، جاوید مہر ، ڈی جی پارکس گلبرگ ٹاؤن ندیم حنیف سمیت سینئر صحافیوں اور پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کراچی روشنیوں، رنگوں اور زندگی سے بھرپور شہر ہے، مگر بدقسمتی سے اس کا مثبت تشخص پس منظر میں چلا گیا ہے۔ ایسے فلاور شوز اور ثقافتی سرگرمیاں شہر کے خوبصورت چہرے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں اس نوعیت کی پھولوں کی نمائش صرف پریس کلب تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی ایسی تقریبات منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ عوام فطرت کے حسین رنگوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ پھول محبت، امن اور خوبصورتی کی علامت ہیں۔ کراچی میں اگر اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے تو نہ صرف شہریوں کو مثبت تفریح میسر آئے گی بلکہ شہر کا مجموعی ماحول بھی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کو اس شاندار فلاور شو کے انعقاد پر مبارکباد دی۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی پریس کلب صرف صحافیوں کا ادارہ ہی نہیں بلکہ ادبی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہے۔ فلاور شو کے انعقاد کا مقصد صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو ایک خوشگوار اور مثبت ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔آئیں ہم سب مل کر روشنیوں کے اس شہر کو پھولوں، خوشبوؤں اور رنگوں کا شہر بھی بنائیں۔سیکرٹری کراچی پریس کلب اسلم خان نے کہا کہ پھولوں کی نمائش نے پریس کلب کے ماحول کو خوش رنگ بنا دیا ہے اور اس سے صحافی برادری کو ذہنی سکون اور تازگی حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں، منتظمین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔فلاور شو میں گلِ داؤدی سمیت 100 سے زائد اقسام کے خوبصورت پھول جبکہ پام اور دیگر سجاوٹی پودے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جنہوں نے شرکاکی خصوصی توجہ حاصل کی۔ رنگ برنگے پھولوں سے سجی یہ نمائش موسمِ بہار کی حقیقی عکاس نظر آئی۔دو روزہ فلاور شو صحافیوں، پریس کلب ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب کہا کہ کراچی گلبرگ ٹاو ن نے کہا کہ فلاور شو انہوں نے

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار