عوامی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر صدارت منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب کوآرڈی نیشن کمیٹی کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ،مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، نائب امیر لاہور ذکراللہ مجاہد، عمران ظہور غازی، فرحان شوکت ہنجرا نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری،امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر، امیر لاہور ضیا الدین انصاری،نصراللہ رندھاوا،اقبال احمد خان، ڈاکٹر بابر رشید، رسل خان بابر، ہما ایوب، ثنا اللہ سرانی، زبیر صفدر اور اظہر بلال زوم پر شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب میں کالے بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم میں عوام کی بڑی تعداد رائے کا اظہار کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان عوامی ریفرنڈم کے آخری روز گھر گھر، بس اڈوں ریلوے اسٹیشنز اتوار بازاروں غلہ منڈیوں میں جائیں گے۔آج ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر عوامی ریفرنڈم کے پولنگ کیمپ لگائے جائیں گے۔ کل سے تمام اضلاع میں گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ 20 جنوری کو صوبہ پنجاب وسطی شمالی جنوبی کے نتائج موصول ہوں گے جبکہ 21 جنوری کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نتائج کا پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ منصورہ میں پنجاب کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پاکستان امیر جماعت اسلامی عوامی ریفرنڈم لیاقت بلوچ
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،