سہیل آفریدی کو آئینی عہدے کے مطابق عزت دی،شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
ہمارے ملک میں سیاست کا کردار یہ رہ گیا ہے کہ ہم ایک دوسرے پر تنقید کریں
رانا ثنا اللہ صاحب نے جو تنقید کی ہے وہ مناسب بات نہیں ،پریس کانفرنس سے خطاب
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جس طریقے سے سندھ نے کارکردگی دکھائی باقی صوبوں کو بھی دکھانی چاہئے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست کا کردار یہ رہ گیا ہے کہ ہم ایک دوسرے پر تنقید کریں، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل ایوان صدر میں سندھ کے منصوبوں پر بریفنگ دی، کچھ لوگوں نے بریفنگ کے مقام پر تنقید کی، ایوان صدر سب کا ہے اسی لیے ہم نے اس مقام کے لیے درخواست کی تھی، ایوان صدر میں مختلف اداروں کی تقاریب منعقد ہوتی رہتی ہیں، رانا ثنا اللہ صاحب نے جو تنقید کی ہے وہ مناسب بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بریفنگ کے دوران سائبر نائف پر جو بات کی پوری دنیا میں گیارہ ممالک میں یہ سہولت ہے، ہمارے ملک میں حکومت سندھ اس پروجیکٹ کو لیڈ کر رہی ہے اور یہ علاج مفت دے رہی ہے، پوری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایسی سروسز دے رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول نے سیلاب کے دوران کہا تھا کہ وہ بے گھروں کو گھر بنا کر دینا چاہتے ہیں، ہم 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں، پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال حکومت سندھ کی طرف سے ملتی ہے۔ سندھ میں پورے ملک سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں، آپ سندھ کے اسپتالوں میں جائیں گے تو آپ سے ڈومیسائل نہیں مانگا جائے گا، ہم نے 2.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ہمارے ملک نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔