پارٹی میں مشاورت ہوتی ہے لیکن حتمی فیصلہ نواز شریف کرتے ہیں: اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارٹی میں مشاورت ہوتی ہے لیکن حتمی فیصلہ نواز شریف کرتے ہیں۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پرانے سیاست دان ہیں، نواز شریف پرانے ساتھیوں کی قدر کرتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی اور قانونی طور پر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا طریقہ کار وضع ہے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل اسپیکر کی سربراہی میں مکمل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، شہباز شریف نے جس دن حلف لیا اسی دن مذاکرات کی بات کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا باقی معاملات کو چھوڑیں، آئیں میثاق معیشت کریں، 2 چار افراد کی رہائی کا معاملہ ایک طرف، لوگوں نے آپ کو عوام کے بھلے کے لیے ووٹ دیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل میں ملاقات ایک قانونی معاملہ ہے، سزا یافتہ شخص اسی لیے جیل میں رکھا جاتا ہے کہ وہ روز مرہ زندگی میں سیاسی معاملات نہ کرے، جو چیز بلا واسطہ ممکن نہیں وہ بلواسطہ بھی ممکن نہیں ہے۔
وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں، سزا یافتہ شخص ملکی سیاست نہیں چلاسکتا، مجھے نہیں سمجھ آتی اپوزیشن ہر معاملے میں کہتی ہے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے، اپوزیشن کو سمجھنا چاہیے کہ سیاسی معاملات کا بھی طریقہ کار ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔