لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ہم چوبیس کروڑ لوگ ہیں، پندرہ کروڑ بچے اور بچیاں یوتھ کے ایج گروپ میں آتے ہیں، پاکستان کے ہر بچے بچی کو جدید سہولیات فراہم کرنا ٹارگٹ ہے۔ یہ سب اکیلے حکومت نے نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے کرنا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں ایکسپو سینٹر میں منعقدہ27ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ لاکھ خواتین کو ہم ٹرین کیا اور ڈیجیٹل سکلز ڈویلپمنٹ سکھائی۔ آٹھ لاکھ خواتین ڈیجیٹل والٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔ حکومت پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے ڈیجٹل انقلاب لانا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام سہولیات فراہم کر ے گی۔ پاکستان کی برینڈنگ کرنے کا مقصد دنیا میں پاکستان کا ٹرسٹ بحال کرنا ہے۔ ہماری نیشنل اکانومی ٹیکنالوجی کو ٹرانسفر کررہی ہے۔ ایک مکمل نیشنل لیول فیڈریشن کی اونر شپ شامل کی گئی ہے۔شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد یہ ہے کہ ایک عام آدمی کی زندگی آسان کیسے ہوسکتی ہے۔ پبلک سروس ریڈ ٹیپ ازم اور کرپشن کے بغیر لوگوں کی زندگی آسان کرسکتا ہے۔ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اس طریقے سے بنانا چاہتے ہیں کہ بہتر سے بہتر سروس ملے۔شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں میں ہم نے تقریبا تین لاکھ بچوں کو ٹرینگ دی۔ اس سال ہم ساڑھے سات لاکھ بچوں کو ٹرینگ دیں گے۔ ہم نے پاکستان کے برینڈ میں انوسٹ کرنا ہے اور ہم نے آئوٹ ڈور برینڈنگ پر بہت زیادہ فوکس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول کالج یونیورسٹی لیول پر تمام جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سسٹم کے تحت تعلیم دیں گے۔ پاکستان کے ہر بچے بچی کو جدید سہولیات فراہم کرنا ٹارگٹ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہولیات فراہم پاکستان کے انہوں نے

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن