پاکستان کے ہر بچے کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے‘وفاقی وزیرآئی ٹی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260118-08-13
لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر بچے بچی کو جدید سہولیات فراہم کرنا ٹارگٹ ہے۔ یہ سب اکیلے حکومت نے نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے کرنا ہے۔ ہم 24 کروڑ لوگ ہیں، 15 کروڑ بچے اور بچیاں یوتھ کے ایج گروپ میں آتے ہیں، 8 لاکھ خواتین کو ہم نے ٹرین کیا اور ڈیجیٹل اسکلز ڈیولپمنٹ سکھائی۔ 8 لاکھ خواتین ڈیجیٹل والٹ کا حصہ بن چکی ہیں، حکومت پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے ڈیجٹل انقلاب لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سہولیات فراہم کر ے گی، پاکستان کی برینڈنگ کرنے کا مقصد دنیا میں پاکستان کا ٹرسٹ بحال کرنا ہے، ہماری نیشنل اکانومی ٹیکنالوجی کو ٹرانسفر کررہی ہے، ایک مکمل نیشنل لیول فیڈریشن کی اونر شپ شامل کی گئی ہے۔شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد یہ ہے کہ ایک عام آدمی کی زندگی آسان کیسے ہوسکتی ہے۔ پبلک سروس ریڈ ٹیپ ازم اور کرپشن کے بغیر لوگوں کی زندگی آسان کرسکتا ہے، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اس طریقے سے بنانا چاہتے ہیں کہ بہتر سے بہتر سروس ملے۔شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پچھلے 2 سال میں ہم نے3 لاکھ بچوں کو ٹرینگ دی، اس سال ہم ساڑھے 7 لاکھ بچوں کو ٹریننگ دیں گے، ہم نے پاکستان کے برینڈ میں انوسٹ کرنا ہے اور ہم نے آؤٹ ڈور برینڈنگ پر بہت زیادہ فوکس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول کالج یونیورسٹی لیول پر تمام جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سسٹم کے تحت تعلیم دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی