فیصلہ سڑکوں پر کرنا پڑا تو ہر چوک ڈی چوک بنے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مانسہرہ: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں اور اگر فیصلہ سڑکوں پر کرنا پڑا تو ہر چوک ڈی چوک بنے گا۔
محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور کے عوام کے والہانہ استقبال پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔یہ بات انہوں نے ضلع مانسہرہ کے کالج دوراہا چوک میں مظاہرین سے خطاب میںکہی۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے لیڈرعمران خان کو ناحق قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں انہیں بھی قید کیا گیا، عمران خان کی بہنیں جب جیل میں ملاقات کے لیے جاتی ہیں تو ان پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کا پورا خاندان ہماری آنے والی نسلوں کے لیے قربانیاں دے رہا ہے، عمران خان اس فرسودہ نظام کی تبدیلی اور ہماری نسلوں کی خوش حالی چاہتا ہے، عوام کا جوش و جذبہ واضح کر رہا ہے کہ قوم مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک عوام کا جو جذبہ دیکھا ہے اس بار انہیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہی عوام عمران خان کو رہا بھی کرائیں گے اور وزیر اعظم بھی بنائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔