گزشتہ سال مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 افراد بیرون ملک بھجوائے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارتِ سمندر پار پاکستانیز کے اقدامات سے بیرونِ ملک روزگار کے حصول، ترسیلاتِ زر اور قانونی تحفظ میں نمایاں بہتری آنے لگی، گزشتہ سال 7لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بیرونِ ملک روزگار کے لیے بھجوایا گیا، جبکہ ترسیلاتِ زر میں نو فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت ، دوسرا اوورسیز کنونشن اپریل دوہزار چھبیس میں کروانے کے لئے پرامید ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک گئے، ترسیلاتِ زر نو فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت نے اٹلی، بیلاروس اور عراق کے ساتھ افرادی قوت کے حوالے سے معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ قطر میں 19 سال بعد پاکستانی ہنرمندوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کا دوبارہ اجرا شروع ہوا۔ فلاحی اقدامات کے تحت وزارت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شادی گرانٹ 4 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی، جبکہ وفات گرانٹ 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ حادثاتی موت کی صورت میں 20 لاکھ روپے کی انشورنس ، 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ اور میت کی وطن واپسی کے اقدامات شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن افغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا ایس ایم تنویر کا قومی معیشت کی تنزلی سے متعلق موقف حقائق کی عکاسی ہے، زاہد اقبال چوھدری مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے چار روزہ غیرملکی دورے پر روانہ ہونگے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لاکھ 62 ہزار

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ