پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت لیگ میں پہلی بار پلیئرز آکشن متعارف کرایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے منعقدہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ڈرافٹ، ری ٹینشن اور آئندہ سیزن کے فارمیٹ سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ اور آکشن کی تجویز دیدی

اجلاس میں متفقہ طور پر پی ایس ایل 11 میں پلیئرز آکشن کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پالیسی بھی طے کر لی گئی ہے۔ لیگ کی موجودہ چیمپیئن لاہور قلندرز نے پلیئرز آکشن کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور حیدر آباد کی فرنچائزز نے بھی آکشن کی حمایت کی۔

???? HISTORIC MOVE IN PSL HISTORY ????

– PSL has adopted a player auction model from this season.

pic.twitter.com/Y4LBsDZvCN

— junaiz (@dhillow_) January 18, 2026

ذرائع کے مطابق 5 پرانی فرنچائزز نے 4 ری ٹینشنز پر اتفاق کیا ہے، جن میں سے ایک کھلاڑی کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر ہر کیٹیگری سے ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کیا جائے گا، جبکہ ایک کھلاڑی کو نچلی کیٹیگری میں لا کر برانڈ ایمبیسڈر بنایا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: ملتان سلطانز کے سابق کپتان محمد رضوان اس بار پی ایس ایل کی کس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں؟

اسی طرح نئی فرنچائزز باقی پلیئرز پول سے اسی طریقہ کار کے تحت کھلاڑی منتخب کریں گی، جبکہ باقی دستیاب کھلاڑیوں کا آکشن کیا جائے گا اور فرنچائزز آکشن کے ذریعے اسکواڈ مکمل کریں گی۔

اجلاس میں شامل 2 نئی فرنچائزز نے زیرو ری ٹینشن کے حق میں زور دیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم ‘حیدر آباد’ 175 کروڑ روپے میں خریدنے والے فواد سرور کون ہیں؟

ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی دیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا باقاعدہ اجلاس بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل آکشن اور ری ٹینشن سے متعلق مجوزہ فارمولا چیئرمین پی سی بی کو ارسال کر دیا جائے گا، جس کے بعد آئندہ ایک سے 2 روز میں اس کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آکشن برانڈ ایمبیسڈر پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیٹیگری گورننگ کونسل لاہور قلندرز محسن نقوی ورکنگ کمیٹی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برانڈ ایمبیسڈر پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیٹیگری گورننگ کونسل لاہور قلندرز محسن نقوی ورکنگ کمیٹی پی ایس ایل 11 پلیئرز آکشن کے مطابق ری ٹینشن جائے گا

پڑھیں:

رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت

مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے قائم رائل کمیشن نے شہر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

مذکورہ مہم کا مقصد زائرین اور سیاحوں کو مکہ کے تاریخی مقامات، ان کی مذہبی، تہذیبی اور تمدنی اہمیت سے روشناس کرانا اور انہیں شہر کے عظیم ورثے سے مزید قریب لانا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ تمام اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان

’یہ مہم رائل کمیشن کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کا تحفظ، ثقافتی اقدار کو فروغ دینا اور تاریخی مقامات کو پائیدار تعلیمی اور ثقافتی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔‘

رائل کمیشن کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت درجنوں تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ مکہ کے 60 اہم تاریخی مقامات کی دستاویز بندی بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

اس کے علاوہ 27 تاریخی مقامات عوام اور زائرین کے لیے کھولے جا چکے ہیں اور سات وزیٹر سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد ان تاریخی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ زائرین کی اطمینان کی شرح 97.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مذکورہ اعدادوشمار فراہم کی جانے والی سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ و ترقی کے اقدامات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تاریخی مقامات تاریخی ورثے رائل کمیشن زائرین سعودی پریس ایجنسی سعودی عرب سعودی وژن سیاح مکہ مکرمہ

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس