اسلام آباد؍ کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارا صحت کا نظام برباد ہو چکا آج نہیں تو کل نئے منصوبے بنانے پڑیں گے۔ کراچی کے علاقے جیکب لائن میں ہیلتھ کیئر ڈیجیٹل سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج نہیں تو کل ملک میں انتظامی معاملات بہتر کرنے کے لیے صوبے بنانے ہی پڑیں گے، لیکن صوبے بنانے کے باوجود نچلی سطح تک اختیارات دینا بھی لازم ہوگا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں صحت کا مسئلہ صرف علاج نہیں بلکہ ناقص نظام اور بڑھتی آبادی ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمارا صحت کا نظام برباد ہونے کے قریب ہے۔  پاکستان میں ہر سال 61 لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش ہو رہی ہے مگر  4 لاکھ بچے آج بھی ویکسین سے محروم ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ماں اور بچے کی صحت پر توجہ نہ دینے کے باعث 40 فیصد بچے سٹنٹڈ گروتھ کا شکار ہیں، جب تک ملک میں فرٹیلیٹی ریٹ 2 فیصد پر نہیں آئیگا تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صحت کا

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن