data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260118-08-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع غربی یوسی 7 کے تحت ڈبہ موڑ پر ایک عظیم الشان “ممبر سازی کیمپ” لگایا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی ممبر شپ اختیار کی۔ اس موقع پر امیر ضلع غربی مدثر انصاری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید مجاہد نے شرکا سے خطاب کیا اور ملک گیر مہم “بدل دو نظام” کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ امیر ضلع غربی مدثر انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ ظالمانہ نظام نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ بجلی، گیس کے بلوں اور مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم دراصل اس فرسودہ نظام کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم ہے، عوام اب ان سیاسی پنڈتوں سے اکتا چکے ہیں جنہوں نے دہائیوں سے ملک کو لوٹ کر اپنے اثاثے بیرونِ ملک بنائے۔ مدثر انصاری نے مزید کہا کہ “بدل دو نظام” مہم کا مقصد صرف چہرے بدلنا نہیں بلکہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی اور حقیقی اسلامی و فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید مجاہد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبہ موڑ پر شہریوں کا بڑی تعداد میں رجوع کرنا ثابت کرتا ہے کہ کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے۔ نوجوان، بزرگ اور ہر مکتب فکر کے لوگ ممبر شپ فارم بھر کر اس قافلے کا حصہ بن رہے ہیں جو ملک میں حقیقی تبدیلی کا علمبردار ہے۔کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں عوام نے ممبر شپ فارم پر کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گھر گھر جا کر حافظ نعیم الرحمن کا پیغام پہنچائیں گے۔ کیمپ میں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے دکھ سکھ میں ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور جس کا دامن کرپشن سے پاک ہے۔اس موقع پرصدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی زبیر نواز،جنرل سیکرٹری سیف شاہ نائب صدر اسامہ شکیل ودیگر ضلعی وعلاقائی ذمے داران بھی موجود تھے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بڑی تعداد کہا کہ

پڑھیں:

ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ

قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور  مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار ہوگئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا کہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو 3.8 فیصد اضافہ ہے، بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی اور سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

قومی اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی