جماعت اسلامی نارتھ کراچی کی ممبر سازی مہم، عوامی طاقت کے نئے باب کا اغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعتِ اسلامی نارتھ کراچی الہدیٰ کے زیرِ اہتمام ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ہفتہ 17 جنوری کو پاور ہاؤس چورنگی پر ایک شاندار، منظم اور عوامی سطح پر غیرمعمولی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس نے علاقے کی سیاسی فضا میں نئی روح پھونک دی۔ شام 4 بجے شروع ہونے والا یہ کیمپ شہریوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں مختلف طبقہ? فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے جماعتِ اسلامی کے نظم و ضبط، شفاف قیادت اور فلاحی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا۔کیمپ کا مقصد صرف ممبر سازی ہی نہیں بلکہ عوام سے براہِ راست رابطہ، دعوتِ دین کے فروغ اور تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح تک مضبوط بنانا تھا۔ جماعت کے کارکنان اور ذمہ داران نے شہریوں کو جماعتِ اسلامی کے منشور، بلدیاتی کارکردگی، فلاحی خدمات اور شہری مسائل پر مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افراد نے جماعت کی ممبر شپ حاصل کی۔کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ناظمِ علاقہ جماعتِ اسلامی نارتھ کراچی عظیم انور نے نہایت پْرعزم اور دوٹوک انداز میں کہا کہ جماعتِ اسلامی اقتدار کی سیاست نہیں بلکہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ایوانوں سے لے کر سڑکوں تک اْجاگر کیا ہے۔ ممبر سازی مہم دراصل اس عوامی جدوجہد کو منظم طاقت میں تبدیل کرنے کا ذریعہ ہے، اور یہی طاقت کراچی کو کرپٹ نظام سے نجات دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بدعنوان عناصر، نمائشی سیاست اور کھوکھلے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں اور اب ایک دیانت دار، باصلاحیت اور نظریاتی قیادت کے متلاشی ہیں، جو صرف جماعتِ اسلامی فراہم کر سکتی ہے۔ عظیم انور نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ دعوت، رابطہ اور تنظیم کے بنیادی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے گھر گھر جماعت کا پیغام پہنچائیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کریں۔کیمپ کے دوران نوجوانوں کی بڑی تعداد نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ شہریوں نے علاقے میں پانی، صفائی، بجلی، ٹرانسپورٹ اور روزگار جیسے بنیادی مسائل پر جماعتی مؤقف کو سراہا۔ مقررین نے واضح کیا کہ جماعتِ اسلامی بلدیاتی نظام کی بحالی، شہری سہولیات کی فراہمی اور شفاف طرزِ حکمرانی کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی۔آخر میں کارکنان و ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ممبر سازی مہم کو نارتھ کراچی کے ہر سیکٹر، ہر یوسی اور ہر گلی تک وسعت دی جائے گی تاکہ عوامی طاقت کو منظم کر کے ایک اسلامی، فلاحی اور باوقار شہر کی بنیاد رکھی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نارتھ کراچی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔