کراچی کا پیسہ کراچی پر خرچ نہیں کیا جا رہا، شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
نیو کراچی ٹاؤن میں ایک ہزار گلیوں کو پختہ کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کارکردگی مسلسل زوال کا شکار ہے، جس کے باعث کراچی کے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیو کراچی ٹاؤن میں ایک ہزار گلیوں کو پختہ کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیو کراچی ٹاؤن کی مجموعی ترقی، بلدیاتی کارکردگی اور کراچی کو درپیش مسائل پر اظہارِ خیال کیا گیا۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبی، نائب امیر ضلع شمالی اکبر قریشی، جنرل سیکریٹری شکیل احمد، وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، میونسپل کمشنر منور حسین ملاح، ٹاؤن افسران، یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اسکولوں، پارکس، سڑکوں، نالوں اور دیگر ترقیاتی کام کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ نیت اور دیانت ہو تو ہر کام ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کارکردگی مسلسل زوال کا شکار ہے، جس کے باعث کراچی کے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ 22 سال گزرنے کے باوجود کے-فور منصوبہ مکمل نہ ہونا سندھ حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا پیسہ کراچی پر خرچ نہیں کیا جا رہا، شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی کے زیرِانتظام ٹاؤنز میں محدود اختیارات کے باوجود ترقیاتی کام نمایاں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر ان کا حق لے کر رہے گی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیو کراچی ٹاؤن جماعت اسلامی نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔