دھند کا راج برقرار، حدِ نگاہ بہتر ہوتے ہی موٹرویز کھول دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، تاہم حد نگاہ میں بہتری کے بعد آج صبح متعدد مقامات پر بند موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروےایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک، موٹروے ایم 4 کو شام کوٹ سے عبدالحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو رات گئے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دھند اور ملک بھر میں سرد موسم کی شدت، موٹر ویز بند، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹرویز سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔
موٹروے ایم-2 اسلام آباد تا لاہور کو حدِ نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 18, 2026
پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق حدِ نگاہ میں بہتری آنے کے بعد مختلف موٹرویز کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق موٹروے ایم-1 صوابی تا برہان، موٹروے ایم-2 اسلام آباد تا لاہور، موٹروے ایم-11 ایسٹرن بائی پاس تا کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ اور موٹروے ایم-2 کے حصے کوٹ مومن تا خانقاہ ڈوگراں پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
ترجمان نے شہریوں سے دھند میں سفر سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین اور محفوظ سفری اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس پولیس ٹریفک ٹول پلازہ حد نگاہ خانقاہ ڈوگراں صوابی کالا شاہ کاکو کوٹ مومن لاہور موٹر وے نیشنل ہائی ویز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس پولیس ٹریفک ٹول پلازہ حد نگاہ خانقاہ ڈوگراں صوابی کالا شاہ کاکو کوٹ مومن لاہور موٹر وے نیشنل ہائی ویز موٹروے ایم دیا گیا کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔