لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروےایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک،موٹروے ایم 4 کو شام کوٹ سے عبدالحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور کا ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کی وجہ سے بند ہے، ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بھی لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں دھند کا راج ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے دھند میں سفر سے گریز کی اپیل کی اور کہا کہ بہترین اور محفوظ سفری اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔