City 42:
2026-07-24@02:34:36 GMT

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازیں شدید متاثر

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

سٹی42: لاہور ائیرپورٹ اور اس کے اطراف شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں اندرون و بیرون ملک جانے اور آنے والی متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی طویل تاخیر کا شکار رہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 403 اور کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 404 منسوخ کر دی گئی۔ اسی طرح جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 739 سترہ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ غیر یقینی صورتحال برقرار

اتحاد ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 285 اور ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز ای وائے 284 بھی تیرہ، تیرہ گھنٹے تاخیر سے روانہ اور پہنچی۔ ابوظہبی سے آنے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 431 ساڑھے نو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

ذرائع کے مطابق جدہ سے آنے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 717 چھ گھنٹے جبکہ جدہ سے آنے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 473 ساڑھے نو گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی۔ کراچی سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 302 تین گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار رہی، جبکہ دمام سے آنے والی فلائی ناس کی پرواز ایکس وائے 883 بھی تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔

کراچی:گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 تاخیر کا شکار گھنٹے تاخیر کی پرواز پی پرواز پی اے سے آنے والی سے لاہور

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا