گل پلازہ آتشزدگی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر کو وجوہات معلوم کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس کیتے ہوئے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کی جائے۔
آگ کے باعث جانی نقصان پر وزیراعلیٰ سندھ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مزید پڑھیںکراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی سے فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق، عمارت کے دو حصے زمین بوس
آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت منہدم، ویڈیو سامنے آگئی
وزیراعلیٰ سندھ نے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ غفلت یا لاپروائی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کرایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گل پلازہ ا تشزدگی ہدایت کی
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔