ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جس میں بڑی مشکل پیش آئی: اداکار ایوب کھوسو
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
پاکستان کے مشہور اور سینئر اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ ایک رومنانوی سین ریکارڈ کروانا تھا جس میں انہیں بہت مشکل پیش آئی۔حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات کا ذکر کرتے ہوئے اداکاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔پروگرام میں ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے مداح نے اداکار سے دلچسپ سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ دکھنے میں بہت سخت لگتے ہیں، آپ کوئی گانا یا رومانوی ڈائیلاگ سنا دیں؟ مداح کے سوال پر ایوب کھوسو نے ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ہم ایک ڈرامہ 'دشت' کر رہے تھے جس میں، میں نے ایک سخت قبائلی شخص کا کردار ادا کیا تھا۔اداکار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے لیے مجھے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جسے کرنے میں مجھے بہت مشکل پیش آئی، ہم بلوچوں میں رومانویت کا معیار کچھ اور ہے، عتیقہ اوڈھو کا ہاتھ پکڑ کر تعریف کرنی تھی، وہ سین میرے لیے کرنا بہت مشکل تھا۔ایوب کھوسو نے ہنستے ہوئے مداح کو کہا میں معافی چاہتا ہوں شاید آپ کے سوال کا جواب درست طریقے سے نہیں دے سکا، کیونکہ نہ مجھے گانا آتا ہے اور نہ ہی کوئی رومانوی ڈائیلاگ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عتیقہ اوڈھو ایوب کھوسو
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔