حقیقی آزادی کی جدوجہد دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
ہری پور:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے، ہماری جدوجہد مضبوط جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی بحالی کے لیے ہے۔
صدیق اکبر چوک ہری پور میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ والہانہ استقبال پر ہری پور کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں، آپ سب کو معلوم ہے کہ قائد عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کا حکم دیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر رکھی ہے، اسی سلسلے میں آج ہری پور آئے ہیں جس کے بعد ایبٹ آباد اور مانسہرہ جائیں گے، ہری پور کے عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، بدقسمتی سے ہری پور کے عوام کے مینڈیٹ پر ایک بار پھر ڈاکہ ڈالا گیا، عمران خان نے
سہیل آفریدی نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی جو تیاری شروع کی ہے اسے عروج تک لے جائیں گے، ہری پور کے عوام ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہری پور کے عوام کا جوش و جذبہ قابلِ دید ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ہری پور کے عوام نے کہا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔