سٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دی، حقیقی آزادی کی جدوجہد زور پکڑ رہی ہے: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
ہری پور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے، ہماری جدوجہد مضبوط جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی بحالی کے لیے ہے۔ صدیق اکبر چوک ہری پور میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ والہانہ استقبال پر ہری پور کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں، آپ سب کو معلوم ہے کہ قائد عمران خان نے سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں سٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر رکھی ہے، اسی سلسلے میں ہری پور آئے ہیں جس کے بعد ایبٹ آباد اور مانسہرہ جائیں گے، ہری پور کے عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، بدقسمتی سے ہری پور کے عوام کے مینڈیٹ پر ایک بار پھر ڈاکہ ڈالا گیا، عمران خان نے سہیل آفریدی نے کہا کہ سٹریٹ موومنٹ کی جو تیاری شروع کی ہے اسے عروج تک لے جائیں گے، ہری پور کے عوام ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہری پور کے عوام کا جوش و جذبہ قابلِ دیدیئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سٹریٹ موومنٹ کی ہری پور کے عوام نے کہا
پڑھیں:
کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ واضح اعلان کے باوجود کراچی میں سرکاری کالجوں میں داخلہ شروع نہیں کرسکا ہے اور کم از کم سوا لاکھ طلبہ انٹر سال اول میں داخلوں کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹر سال اول میں داخلہ یکم جون سے شروع ہونے تھے اس سلسلے میں 23 مئی کو قومی اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق تمام سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر یکم جون سے داخلہ فارم کی رجسٹریشن شروع ہوجانی تھی جبکہ داخلہ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
انٹر سال اول میں صرف کراچی کے سرکاری کالجوں میں سوا لاکھ کے قریب طلبہ داخلہ لیتے ہیں جن کے لیے سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی کے تحت 6 مختلف فیکیلٹیز پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس ، کامرس ، ہیومینیٹیز اور ہوم اکنامکس میں داخلے دیے جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں جب میٹرک کا امتحان دینے والے داخلے کے خواہشمند طلبہ نے www.seccap.dgcs..gos.pk کے پورٹل پر داخلہ رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ پورٹل ہی بند ہے۔
ادھر "ایکسپریس" نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر زاہد راجپر سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پورٹل بند ہے ہماری ٹیکنیکل ٹیم کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ بدھ کی صبح تک پورٹل کھل جائے جس کے بعد طلبہ داخلے کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔
ڈی جی کالجز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار ہم نے تمام سرکاری کالجوں میں "ڈیس ایبل" کوٹہ مختص کیا ہے تاکہ ایسے طلبہ اس کوٹے کی بنیاد پر اپنے قرب و جوار کے کالجوں میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔