پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی ولیمہ کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب جاتی امرا فارمز میں ہوئی اور اس میں قریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی۔

جنید کی شادی پر وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے ساتھ۔۔ pic.twitter.

com/3vLqSf8YWG

— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 18, 2026

ولیمہ کی تقریب میں 50 رکنی آرکسٹرا نے مختلف موسیقی کے دھنوں سے حاضرین کو محظوظ کیا، جس کی قیادت انٹرنیشنل میوزک ڈائریکٹر نجاد علی نے کی۔

جنید صفدر کے ولیمہ میں سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ لاہور جاز انسیمبل بینڈ نے ولیمے کے لیے 7 دن تک مسلسل ریہرسل کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریبات pic.twitter.com/P8giv1pKTa

— Zohaib Choudhary (@chsaimali4u) January 18, 2026

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جنید صفدر کو شادی کی دلی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، اعتماد اور خوشیوں سے بھر دے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ نیا سفر دونوں خاندانوں کے لیے خیر، برکت اور کامیابی کا سبب بنے اور اللہ رب العزت اس رشتے کو ہمیشہ قائم رکھے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اپنے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے آ رہی ہیں pic.twitter.com/BeoiMnVyyd

— Ulfat Hussain Mughal (@ulfatmughal10) January 18, 2026

واضح رہے کہ جنید صفدر کا نکاح گزشتہ روز ہوا تھا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے جنید صفدر کا نکاح پڑھایا۔

اس سے قبل جنید صفدر کی مہندی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اور یہ تقریب بھی جاتی امرا میں منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی عائشہ سیف خان سے 2021 میں ہوئی تھی، جس کا نکاح لندن میں ہوا اور بعد ازاں لاہور اور اسلام آباد میں تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ بعد ازاں یہ جوڑا الگ ہو گیا، جنید صفدر نے اکتوبر 2023 میں انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جاتی امرا جنید صفدر دعوت ولیمہ مریم نواز مسلم لیگ ن وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جاتی امرا دعوت ولیمہ مریم نواز مسلم لیگ ن وی نیوز جنید صفدر کی جاتی امرا مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔

چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟

متعلقہ مضامین

  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل